خشخاش کے حیرت انگیز فوائد
خشخاش کے بیج سفید اور سیاہ دوقسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ پوست کے اندر سے جونہایت باریک گول بیج نکلتے ہیں، انھیں خشخاش کہتے ہیں۔یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔خصوصاً کوفتے جیسا مشہور سالن تو خشخاش کے بغیر ادھورا سمجھاجاتا ہے۔اسکے ساتھ ساتھ پیسٹری اور ڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کااستعمال کیا جاتا ہے۔ کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔ خشخاش کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہوجاتاہے۔
خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم، میگنیز، آیوڈین، ذنک، تھیامن، فولیٹ، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگر بیماریوں میں بھی مفید ہے۔
بھرپور نیند
خشخاش اور تربوز کے بیج ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔
سوکھی خارش
خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کارس اور حسب ضرورت پانی ملاکر لگانے سے خارش ٹھیک ہو جاتی ہے۔
دماغی صحت
خشخاش کاحریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
وزن میں کمی
اومیگاتھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لئے روز مرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کر سکتے ہیں۔
گرمی کا سردرد
خشخاش کو پیس کر پانی ملاکر پیسٹ بنا کر پیشانی پر لگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دور ہو جاتا ہے۔
آنکھ اور کان کادرد
خشخاش کوپانی میں پکا کر اس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دور ہوجاتا ہے۔
نزلہ اور کھانسی
خشخاش کو پانی میں پکاکر ایک چٹکی نمک ملاکر جوشاندہ تیار کریں اور ٹھنڈا ہونے پرچھان کرپی لیں۔ نزلہ اور کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔
جوڑوں کا درد
خشخاش جوڑوں کادرد دور کرنے میں مفید ہے اس کاتیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتاہے۔ اگر آپ پین کلرکی جگہ اسکا استعمال کریں تو زیادہ مفید رہتا ہے۔
خشک جلد
خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کوپیس کر اسمیں دودھ اور شہد یاپھر خالی دہی ملاکر جلد پر لگائیں تو جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔
سرکی خشکی
سرکی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کاعمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کو پیس کر دہی ملا کر اس کالیپ سر پر لگانے سے سرکی خشکی دور ہو جاتی ہے۔
Hazrat Umar R.A Quotes in Urdu | اقوال حضرت عمر فاروق دضی اللہ عنہ
Fun88 là nhà cái cá cược trực tuyến được thành lập từ năm 2009, hoạt động dưới sự quản lý của tập đoàn OG Global Access Limited và được cấp phép bởi PAGCOR Philippines cùng Isle of Man Gaming Authority. Với hơn 14 năm kinh nghiệm trong ngành, Fun88 đã xây dựng được uy tín vững chắc thông qua việc hợp tác với Newcastle United và các đối tác công nghệ hàng đầu như Evolution Gaming, Pragmatic Play. Bài viết này sẽ cung cấp thông tin chi tiết về các dịch vụ, tính năng bảo mật và ưu điểm nổi bật của Fun88.