Adrak Ke Fayde

Adrak Ke Fayde | ادرک کے فائدے

ادرک کے فائدے

Adrak Ke Fayde

 

ادرک ایسی  بے مثال سبزی ہے جو مختلف کھانوں کو لذیذ بنانے اور ان کی تاثیر  بدلنے کے کام میں آتی ہے ۔اسے   اردو ، ہندی   اور پنجابی میں ادرک، عربی اور فارسی میں زنجبیل ،  اور انگریزی میں جنجر کہتے ہیں۔ تازہ اور خشک ادرک  کا  ذائقہ کچھ مختلف ہوتا ہے ۔ خشک ادرک کو سونٹھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عام طور پر  اکثر لوگ اسے سبزی مانتے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے جڑی بوٹی اور مصالحے  کا  نام بھی   دیتے ہیں۔

 

ادرک کی تاریخ  ہزاروں سال پرانی ہے ۔ کہتے ہیں کہ  اس کی تاریخ پانچ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے ۔ اور یہ بھی کہ یہ مشرق وسطیٰ جنوب اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہو ئی   اور پھر اس کی اہمیت و افادیت کو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک میں  وسیع پیمانے پر اس کی کاشت  کی گئی ۔  یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہندوستانیوں اور قدیم چینیوں نے عام بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے ایک ٹانک کے طور پر ادرک کی جڑ کا استعمال کیاتھا ۔عرب تاجروں کے ذریعے جب یہ یونان پہنچی اور یونانی طب اسکے فوائد   سےآگاہ ہوئے تو  یہ یونانی طب کی ادویات کا حصہ بن گئی ۔   زمانہ قدیم سے    یونانی طب ،  آیوروید اور دیسی ادویات میں ادرک کو بطور دوا  ادویات میں شامل کیا جاتا ہے اور یہ بہت سے امراض کا شافی علاج بھی ہے۔

 

  ادرک مختلف وٹامن اور معدنیات فراہم کر تی  ہے۔ اس میں کیلشیم  ،  تانبا ، پانی ، آئرن ،  میگنیشیم ، فاسفورس ، پوٹاشیم ، سیلینیم ، سوڈیم اور  زنک شامل ہوتے ہیں ۔

 

 یہ نظام انہضام  اور نظام تنفس کے لیے بہترین  ہے۔  اور اس کے فوائد بھی بے شمار ہیں ۔ ادرک  ہماری صحت  کی ضامن، حیرت انگیز  فوائد   کی حا مل اور  کئی بیماریوں  کے علاج  میں اکسیر  کی حیثیت رکھتی ہے۔

 

یہ کھانے کو ہضم کرتی ہے۔ کھانے سے پہلے ادرک کو نمک اور لیموں کے ساتھ کھائیں تو کھانا جلد ہضم ہو جائے گا یہ قوت باہ  میں اضافہ کرتی ہے۔ زکام، کھانسی، سینے کی جکڑن،بہتی ہوئی ناک یا سر درد میں ادرک کو شہد کے ساتھ یا چائے کے قہوہ میں اچھی طرح ابال کر   پئیں تو ان بیماریوں میں شفا ہوگی۔  یہ قبض کو بھی توڑتی ہے اور پیٹ درد کو آرام ملتا ہے۔ اس سے اعصاب  بھی مضبوط ہوتے ہیں ۔   بلغم دور کرتی ہے۔ یہ آنکھوں کی  بینائی  کے لیے  بھی مفید  ہے۔ ادرک کا رس یا پانی جِلدی امراض کے لیے مفید ہے ۔ ہنری ہشتم نے اسے طاعون کا علاج بتایا ۔  ، جوڑوں کے درد کو  دور کرتا ہے، دل کے عضلات کو مضبوط  بناتا ہے ۔ متلی ،قے اوربدہضمی کی شکائت اور معدہ کی تیزابیت کو بھی  دورکرتا ہے ۔  ادرک چبانے سے  ادرک سے نکلنے والے رس سے گلا صاف ہوتا ہے، گلے کی خراش میں بھی   مفید ہے.ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کی تکلیف  ہو  تو پھر  خشک ادرک کا استعمال کرنا چاہیئے ۔

 

 

 

12 thoughts on “Adrak Ke Fayde | ادرک کے فائدے

  1. Pingback: read more
  2. Pingback: sex gay
  3. You have a smart phone, don’t you? You know that IP telephones are servers, even your smart phone are So yes, many do host servers, in every IP telephone, which modern smart phones areAnd just because your device have a public address, doesn’t mean that the rest of Internet have access to it It could, if you allow in your home router But that is basically the same security as before If some one hack your router, you are screwed, with or without IPv6And as you should get 256 public IPv6 LAN from your ISP, you can put all IoT stuff that is controlled from external servers and which they phone home about, maybe even have some back door You put them in their own LAN, which you look down as neededThen you have 255 other public IPv6 LAN networks to use you can use for other stuff, like IoT stuff you have the code for and can trust, put in another LAN And you secure that in the firewall of the router And then one LAN for your file servers, for your games and media, for your own personal computers, your spouse and children and guests LAN And then you set up the firewall in your home routers as you likeBetter security then what you have with one LAN and perhaps if you are lucky, one public addressYes, smarter people then you and I have thought this through

  4. Pingback: Khủng bố
  5. Pingback: Pharmaceutics1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *