Protein Ke Fayde

Protein Ke Fayde | پروٹین کے فائدے

پروٹین کے فائدے

protein ke fayde

 

انسانی جسم کئی اجزاء کا مجموعہ ہے مثلاً گوشت پوست ، رگیں، پٹھے ،خون، جلد، ہڈیاں اور سیلز وغیرہ۔ سیلز کو اردو میں خلیات کہا جاتا ہے۔ انسانی جسم  میں خلیات  کی بہت اہمیت ہے۔ انسانی جسم میں خلیات کی بہت سی اقسام ہیں۔ جسم میں موجود سیلز میں دوسرے اجزاء وٹامن، کاربو ہائیڈریٹ، پانی وغیرہ کی طرح پروٹین  بھی شامل ہوتا ہے۔ اور سیل پروٹین (لحمیات) کاربن ،آکسیجن، ہائیڈروجن ، نائٹروجن اور دیگر عناصر سے ملکر بنتا ہے۔

صحت مند رہنے کے لیے جسم کا پروٹین  کی مقدار کو پورا کرنا ضروری ہے ۔پروٹین ہمارے جسم میں طاقت و توانائی کا کام انجام دتیی ہے۔یہ جسم کی بناوٹ، ساخت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے عام طور پر بال اور ناخن پروٹین کی مدد سے ہی بنتے ہیں۔ پروٹین ہڈیوں، عضلات ،خون اورجلد کی نشوونما میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ جسم کی نشوونما کرتی ہے،  ہارمونزبھی پیدا کرتی ہےاور جسمانی نظام   کے افعالوں کو بھی درست کرتی ہے ۔ یہ جسم میں خلیات کی تعمیر یعنی انسانی جسم میں اضافی خلیات پروٹین کی وجہ سے ہی بنتے ہیں اورجسم کے ٹشوز اور پٹھوں وغیرہ کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمّت بھی کرتی ہے۔

 اگر جسم میں پروٹین  کی کمی واقع  ہوجائے تو جسم میں سُرخ ذرّات کی تعداد میں کمی واقع ہو جاتی ہے پروٹین کی کمی سے انسانی جسم بہت سی خطرناک بیماریوں یں مبتلا ہوسکتا ہے. کیونکہ اس کی کمی سے  قوّت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے ۔ پروٹین کی کمی جسمانی کمزوری کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے۔

پروٹین انسانی صحت  کو برقرار رکھنے میں  بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ اگر بچوں مین پروٹین کی کمی ہوجائی تو وہ ان کے جسم ،وزن اور قد پر اثراندازہوتی ہے اور ان کے جسم کی نارمل بڑھنے کی رفتار یعنی نشوونما کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ اورمعیاری  وزن ، قد اور جسامت پر اثر پڑتا ہے۔ بچوں میں سوکھے کی بیماری بھی جسم میں پروٹین کی کمی کی وجہ سے ہی ہوجاتی ہے۔جسم میں پروٹین کی زیادتی وزن میں اضافے اور وزن میں اضافے سے ہونے والی بیماریوں اور جگر کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

 پروٹین  حیوانی اور نباتاتی ذرائع دونوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔  پروٹین حاصل کرنے کے حیوانی ذرائع میں گوشت (مرغی ، مچھلی گائے کا گوشت وغیرہ )اور دودھ ، پنیر اورانڈے وغیرہ شامل ہیں۔ اور نباتاتی ذرائع میں پھلیاں( مٹر ،لوبیا وغیرہ) دالیں، چنے اور گری دار میوے یعنی بادام وغیرہ۔ایک گرام پروٹین سے انسانی جسم  کو چار کیلوریز کی توانائی حاصل ہوتی ہے۔کاربوہایئڈریٹ یعنی نشاستہ والی غذاؤں اور چکنائی میں پروٹین نہیں ہوتی ہے۔

جب ہم پروٹین والی غذائیں  کھاتے ہیں تو ہمارا جسم کا نظام ہضم اس سے امینو ایسیڈ بناتا ہے جو پٹھوں کی تعمیر اور ان کو مضبوط کرتا ہے۔پروٹین  کے بہت زیادہ صحت مند فوائد کے ہونے کے باوجود اس کےنقصانات پرمیڈیکل سائنس میں متنازعہ مسئلہ ہے کہ پروٹین کی زیادتی گردے اور جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔بہر صورت پروٹین بھی انسانی جسم  کے لیے ایک اہم غذائی جذہے ۔

 

 

One thought on “Protein Ke Fayde | پروٹین کے فائدے

  1. Pingback: ấu dâm

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *