KoKo Ke Fayde

KoKo Ke Fayde | کوکو کے فائدے

کوکو کے فائدے

KoKo Ke Fayde

 

غذائی اجزاء

کوکو یا کاکاؤ کی پھلیوں میں فائبر، صحت مند چکنائی، میگنیشیم، تانبا، پوٹاشیم، کیلشیم، پولیفینول،  وٹامن ڈی ا ور اینٹی آکسیڈینٹس جیسے غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔چاکلیٹ بار ،ٹافی، یا کینیڈی کی مٹھاس ہی  نہیں بلکہ اس کی تیاری میں جو غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں وہ بھی صحت بخش ہوتے  ہیں۔

 

سپر فوڈز کا سپر فوڈ

کو کو سپر فوڈز کا سپر فوڈ ہے ۔یعنی ایسی قدرتی غذا جو انتہائی صحت بخش یا جادوئی غذا شمار ہوتی ہے۔  اس میں شامل غذائی اجزاء زنک، میگنیشیم، کیلشیم، سیلینیم تانبا، آئرن  اور اینٹی آکسیڈینٹس وغیرہ ایسے غذائی اجزاء ہیں جو ایک گرام کشمش ، بلو بیری، انار ، سیب  یا کسی اور غذا میں اتنی زیادہ مقدار میں نہیں ملتے۔ جو جسمانی صحت و تندرستی کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔   یہ دل اور دماغ کو صحتمند رکھنے کے ساتھ ساتھ  مدافعتی نظام کی کارکردگی کو بہتر بھی بناتا ہے ۔

 

  کوکو  کے   فوائد

 

ہائی بلڈ پریشر  اور امراض قلب  کا  کم خطرہ

 کوکو کی  پھلیوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس  سے نائٹرک آکسائڈ  کا اخراج ہوتا ہے جو دوران خون کو بہتر بناتا ہے یعنی شریانوں یا خون کی رگوں میں خون آسانی سے بہتا ہے۔ گاڑھا یا بہت پتلا نہیں ہوتا ۔ اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ جو دل کی بیماری کا سبب ہو سکتا ہے اس لئے یہ دل  کو صحتمند رکھتا ہے۔ اس میں موجود  میگنیشیم ، پوٹاشیم اور  تانبا دل اور فالج کی بیماریوں کی روک تھام کرتے ہیں۔ کوکو پاؤڈر میں بہت زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہےجوکہ دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرکے جسم کی سوزش اور خلیوں پر دباؤ  کوکم کرتا ہے۔

 

سوزش میں آرام

کوکو کی  پھلیاں اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہیں یہ سوزش کو کم کرتی ہیں۔ کوکو کینسر کے خطرے کو کم کرنے کی بھی خاصیت رکھتا ہے ۔ کیونکہ یہ کینسر کے خلیوں کو مار سکتا ہے۔

 

دماغی صحت

چاکلیٹ دماغی صحت کے لئے بھی  انتہائی مفید  ہے دماغ کو تیز اور مضبوط بناتی ہے ۔ کوکو اعصابی نظام کے لئے بھی بہتر ہے۔ اور دماغی تناؤ سے محفوظ رکھتا ہےاور دماغ کو چا ق و چوبند رکھتا ہے اور زہنی تناؤ کو کم کرتا ہے۔  کوکو پاؤڈر میں ایک جذ  فلاوونائڈزہوتا ہے  ۔ یہ غذائی جز جو خون کو جمنے سے روکتا ہے۔  بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے  ، اور دل اور دماغ  میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے ۔

 

آنتوں کے لئے مفید

کوکو پھلیوں میں موجود ایک جز  پولیفینول  ہوتا ہے ۔دراصل پری بائیوٹکس ہیں۔ یعنی آنتوں میں موجود جسم کے لئے مفید بیکٹریا کی نشوونما کرتاہے۔  یہ آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے جسکی وجہ سے نظام انہضام درست کام کرتا ہے۔ ہاضمے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔  اور یہ پولیفینول جذ معدے میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کو بھی ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

 

ذیابیطس سے بچاؤ

کوکو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اوریہ بلڈشوگر کی سطح کنٹرول میں رکھتا ہے کونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس، پولیفینولز اور فائبر بھی ہوتا ہے جو کاربو ہائیڈریٹ کے کچھ حصہ  کو جزب کر لیتا ہے۔ اس لئے یہ ذیابیطس  کے مرض کی بھی روک تھام کرتا ہے۔ کوکو پاؤڈر میں فلیوونائڈز انسولین کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

 

 

One thought on “KoKo Ke Fayde | کوکو کے فائدے

  1. Pingback: situs dultogel

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *