کشمش کے فائدے
Kishmish Ke Fayde
کشمش کے غذائی اجذاء
یہ مزیدار میوہ عام استعمال میں شامل ہے۔کشمش جسمانی طاقت اورتوانائی حاصل کرنے کا خزانہ ہے۔کشمش فائبر پوٹاشیم، میگنیشم آئرن ، اینٹی آکسائیڈنٹس، بیٹا کیروٹین، وٹامنز، کاربوہائیڈریٹس اور قدرتی چینی ٹارٹارک ایسڈ اور معدنیات وغیرہ سے بھرپور ہے۔ اس کے غذائی اجزاء ہیں ۔ یہ ہاضمے کو بھی درست رکھتی ہے۔کشمش انتہائی غذائیت سے بھرپور طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔
کشمش کے فوائد
کشمش کے فوائد لاتعداد ہیں ۔ کشمش کے غذائی فوائد اس کے نقصانات سے زیادہ ہیں۔ کشمش کو “فطرت کی کینڈی” بھی کہا جاتا ہے۔
بلڈ شوگر ، بلڈ پریشر اور بلڈ کولیسٹرول کنٹرول
کشمش بلڈ شوگر یا انسولین کی بڑی سطح میں اضافے کا سبب نہیں بنتی ہے۔۔کشمش کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول ، بلڈ پریشر اور بلڈ کولیسٹرول میں بہتری آجا تی ہے اور سوزش میں بھی کمی آجا تی ہے۔یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتی ہے۔
عمل انہضام کے لئے مفید
کشمش عمل انہضام کو بہتر کرنے میں مفید ہے۔ کیونکہ یہ ہاضمہ کو درست رکھتی ہے۔ کشمش قبض کی شکایت کو بھی دور کرتی ہے۔ کشمش کا استعمال انیمیا کی بیماری سے بچاتا اور قبض سے نجات دیتا ہے۔
توانائی حا سل کرنے کا ذریعہ
کشمش جسمانی توانائی حا سل کرنے کا بھی بہت اچھا ذریعہ ہے۔ کشمش میں شامل آئرن خون کی کمی دور کرتا ہے۔ لوہا، تانبا اور وٹامنز اس کے غذا ئی اجزاء ہیں جو کافی مقدار میں اس سے حاصل ہوتے ہیں اور یہ اجزاء جسم مں خون کے سرخ خلیات بنانے ہیں اس لئے کشمش جسم میں خون کی کمی کو پوراکرتی ہے۔ کشمش کا استعمال پروٹین ،وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاءکو جسم میں بہتر طریقے سے جذب ہونے میں بھی مدد بھی دیتا ہے۔
تیزابیت دور کرتی ہے۔
کشمش میں شامل معدنیات جیسے آئرن ، تانبا ، میگنیشیم اور پوٹاشیم جسم میں تیزابیت کی سطح کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔کشمش معدے کی تیزابیت کو دور کرتی ہے۔ معدے میں تیزابیت کی شدت میں کمی لاتی ہے۔ کشمش دل کی صحت کے لئے بھی بہترین ہے۔ کیونکہ دل کی طرف جانے والی خون کی شریانو ں کو آرام پہنچاتی ہے ۔ کشمش کے استعمال سےکینسر اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
آئرن
کشمش آئرن حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔آئرن جسم میں خون کی مقدار میں اضافہ کرتاہے۔ یعنی خون کے سرخ خلیے بناتا ہے ۔اس میں شامل آئرن ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد بھی دیتا ہے۔
فائبر
کشمش میں شامل فائبر عمل انہضام میں مدد کرتا ہےقبض کو دور کرتا ہے ۔ وزن کم کرتا ہے۔ فائبر کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے۔ فا ئبر والی سبزیوں اور پھلوں سے ہائی بلڈ پریشر ، امراض قلب اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کاربوہائیڈریٹ
کشمش ضروری کاربوہائیڈریٹ فوری طور پر جسم کو مہیا کرتی ہے اور جسمانی کارکردگی کو جلد ہی بہتر بناتی ہے۔کشمش ہر قسم کی چکنائ اور کولیسٹرول سے پاک ہوتی ہے ۔ اس کے غذائی اجزاء میں توانائی بخش مند وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں۔
کیلشیم
صحت مند دانتوں ہڈیوں ، جوڑوں اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم بہت ضروری ہے۔اس لئے کشمش میں شامل کیلشیم پٹھوں کی کمزوری دور کرتا اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کیلشیم آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کی ایک بیماری جو عام طور پر عمر کے ساتھ ہوتی ہے۔)کو بڑھنے سے روکنے میں اور علاج میں مدد کرتی ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹس
کشمش میں قدرتی کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جسے فائٹونٹرینٹس کہتے ہیں ، جیسے فینول اور پولی فینول۔ اور یہ غذائی اجزاء اینٹی آکسیڈینٹ کہلاتے ہیں ۔ کشمش میں دوسرے خشک میوہ جات کے مقابلے میں بہت زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ لیول اور فینول اجزاء ہوتے ہیں۔کشمش میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹ مرکبات بھی شامل ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز اور آکسیڈیٹیو کے مضر اثرات سے بچاتے ہیں اور یہ جسم کو کینسر ، ٹیومر سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ خون کے خلیوں کونقصان سے بھی بچاتے ہیں۔ کشمش میں شامل فائٹو کیمیکل جو دانتوں اور مسوڑوں کی صحت کے لئےبہترین ہیں۔
بڑھاپے کے اثرات
کشمش میں شامل اینٹی آکسیڈینٹس خون سے فری ریڈیکلزکو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور فری ریڈیکلز بڑھاپے کا سبب بنتے ہیں ۔ اس لئے اینٹی آکسیڈینٹس جلد کے خلیوں کو بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
7 thoughts on “Kishmish Ke Fayde | کشمش کے فائدے”