Aloe Vera Ka Tail Banane Ka Tarika Aur Uske Fayde

Aloe Vera Ka Tail Banane Ka Tarika Aur Uske Fayde | ایلوویرا کا تیل بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے

ایلوویرا کا تیل بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے

Aloe Vera Ka Tail Banane Ka Tarika Aur Uske Fayde

 

ایلوویرا کا پودا صرف خوبصورتی کو ڈبل کرنے میں نہیں بلکہ صحت کو ڈبل کرنے میں بھی بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اب ملک بھر میں اس کی کاشت پہلے سے زیادہ ہونے لگی ہے کیونکہ یہ وہ پودا ہے جو مہنگی اور سستی ہر قسم کی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج کل کے موسم میں تو ایلویرا کا پھول بھی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ایک وقت تھا جب پاکستان میں یہ پودا محدود تعداد میں ہوتا تھا اور ہمیں اس کو انڈیا سے منگوانا پڑتا تھا مگر اب یہ  بآسانی گھروں میں بھی لگ جاتا ہے۔ یلوویرا کا گودا اور اس کا تیل یہ دونوں چیزیں اگر آپ روزانہ استعمال کرنا شروع کردیں تو آپ کسی جلدی بیماری میں تو مبتلا نہیں ہوں گے کیونکہ یہ اینٹی بائیوٹک خصوصیات رکھتا ہے۔

 

ایلوویرا کا تیل گھر میں بنانے کا طریقہ

Aloe Vera Ka Tail Banane Ka Tarika

 ایلوویرا کے 4 سے 5 بڑے پتوں کو کاٹ کر ان کا گودا نکال لیں اور اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں اور ایک پتلا سا مکسچر تیار کرلیں۔

اب 3 کپ سرسوں کے تیل کو کڑاہی میں اچھی طرح گرم کرلیں۔ اس میں بار بار چمچ چلاتی رہیں۔ جب یہ گرم ہو جائے اور اس میں غبارے بننے لگیں تو اس میں ایلوویرا کا مکسچر ڈال کر خوب پکائیں اور 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔

 جب دیکھیں کہ دونوں چیزیں اچھی طرح ایک دوسرے میں مل گئیں ہیں تو اس میں آدھا چمچ گلاب کا عرق ڈال کر 5 منٹ پکائیں اور کسی دوسرے برتن میں ڈال کر ٹھنڈا کریں پھر کسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔

 

ایلوویرا کے فائدے

Aloe Vera ke Fayde

 شوگر میں زخم بن جاتے ہیں یا جلد کالی ہو جاتی ہے ان تمام زخموں سے جان چھڑانے کیلئے اس تیل کو دن میں 2 مرتبہ لگائیں اور کچھ دیر کیلئے کھلا چھوڑ دیں۔
چہرے پر خشکی زیادہ ہو جائے یا جلد اترنے لگے تو اس تیل کو دن میں صرف 1 مرتبہ رات سونے سے قبل چہرے پر لگائیں۔

 ایکنی زیادہ ہونے کی صورت میں اس تیل میں ہلدی ڈال کر مکس کرکے چہرے پر لیپ کرلیں، دانوں کی پس جلدی نکل جائے گی۔

کوئی چیز ہاتھ پیر پر گر جائے اور زخم بن جائے یا پھر سوجن سے نیل پڑ جائے تو اس تیل کی ہلکے ہاتھ سے مالش کریں، جلد افاقہ ہوگا۔

 نزلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ناک کے اطراف کی جلد چھیل گئی ہو تو یہ تیل ذرا سا لگالیں۔ نزلہ بھی تھم جائے گا اور جلد بھی صحیح ہو جائے گی۔

 

 

3 thoughts on “Aloe Vera Ka Tail Banane Ka Tarika Aur Uske Fayde | ایلوویرا کا تیل بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے

  1. Pingback: research

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *