Sabudana Ke Fayde

Sabudana Ke Fayde | ساگو دانے کے فائدے

ساگو دانے کے فائدے

Sabudana Ke Fayde

 

غذائی اجزاء

اسے دودھ اور پانی میں پکایا جاتا ہے۔ پکنے کے بعد کافی لیس دار غذا تیار ہوتی ہے۔  اس کے غذائی اجزاء میں پروٹین ، فولک ایسڈ، فائبر(غذائی ریشہ ) ، اینٹی آکسیڈینٹ نشاستہ ،  زنک ، کیلشیم اور آئرن وغیرہ شامل ہیں ۔اس میں معدنیات اور وٹامنز کم ہوتے ہیں ۔ اس لئے   یہ کئی اقسام کے اناج جیسے گندم ، جو جوار ، باجرہ  اور مکئی وغیرہ سے غذائیت یا غذائی لحاظ سے کم ہوتا ہے۔  

 

جلد تیار ہونے والی  زود ہضم (ہلکی)  غذا 

یہ کاربس یعنی خوراک کا ایک آسان اور فوری ذریعہ ہے۔کیونکہ یہ جلد تیار ہوجاتا ہے۔ اور اس میں زیادہ کچھ شامل بھی نہیں کیا جاتا  مثلاً مزید کوئی غذائی اجناس یو مصالحہ جات وغیرہ ۔ یہ صرف پانی اور دودھ سے ہی ابال کر جلد تیا ر ہو جاتا ہے۔ اور اس میں شکر کی آمیزش کرکے ہلکی (ذود ہضم ) غذا تیار کی جاتی ہے۔ جسے دودھ  ساکودانہ  کہتے ہیں۔ ویسے اس سے اور بھی کئی پکوان تیار کیئے جاسکتے ہیں جیسے خشک میوے شامل کرکے ساگودانے کی کھیر ، پھُول بڑیاں”  کیک ، پین کیک، سوپ،  بریڈ، کھچڑی پڈنگ وغیرہ یہ بیکنگ میں آٹے کے طور پر ، یا گاڑھا کرنے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اسے آلو میں ملا کراس کے مزیدار کٹلس بھی تیار کیئے جاسکتے ہیں۔  ۔ساگو  دانہ عام طور پر میٹھے پکوانوں کو تیار کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ زود ہضم اور  محدود غذاؤں پر عمل کرنے والے افراد  کے لیے یہ ایک موزوں ترین   غذا ہے۔

 

اینٹی آکسیڈینٹس اجذاء

 یہ اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔اینٹی آکسیڈینٹس ایسے اجزاء یا مالیکیولوں کو کہتے ہیں  جو نقصان دہ مالیکیولز کوممکنہ حد تک  بے اثر کرتے ہیں۔  نقصان دہ مالیکیولز کو فری ریڈیکلز کہتے ہیں۔ یہ نقصان دہ مالیکیولز کے خلاف کام کرتا ہے۔ 

 

نباتاتی مرکبات  پر مشتمل 

ایک تحقیق کے مطابق  ساگو دانہ  پولی فینولز اجزاء جیسے ٹیننز اور فلاوونائڈز بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔  جو نباتاتی یعنی  پودوں کے مرکبات پر مبنی ہوتے ہیں جو انسان کے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی ثا بت ہے کہ پولی فینولز اجزاء سے بھرپور غذا قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے ، سوزش کو کم کرتی  اور دل کی بیماریوں  کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔

 

سا گو دانہ صحت بخش غذا

یہ  بلڈ شوگر کی سطح کو بھی کم کرتا ہے ،اور  ذیابیطس کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ نظام انہضام اور آنتوں  کو درست رکھتا ہے۔ اسکا استعمال بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ اس  لیے ساگو دانہ بے حد مفید غذا ہے، یہ معدے کے امراض جیسے کہ قبض،اپھارہ ، گیس،  اور بدہضمی وغیرہ میں بے حد مفید ہے یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی بہتر بنا تا ہے، ساگودانہ جسم کی اضافی چربی بھی پگھلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔  

ساگو دانہ  پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ہڈیوں کی نشوونما اور لچک کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔یہ جسمانی تھکاوٹ کو بھی دور کرتا ہے۔ یہ بدن کو فربہ کرتا ہے. اسہال ،بخار،اور بیماری کے بعد جلد صحت یاب ہونے اور بیماری کے بعد  جسمانی کم زوری دور کرنے اور اپنی توانائی بحال کرنے کے لیے ساگو دانہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ کیونکہ اطباء بھی بیماری کے بعد جسمانی توانائی کو بحال کرنے کے لئے غذا میں ساگو دانہ تجویز کرتے ہیں ۔  یہ دل کو طاقت دیتا ہے اور  خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ کمزور بچوں کو فربہ کرتا اور کمزور افراد کے وزن میں اضافہ کرتا ہے۔ ہڈیوں کو مضبوط اوران کی نشو و نما کے لئے بہترین غذا  ہے ۔ 

 

ورزش  کرنے والوں کے لئے  توانائی حاصل کرنے کا  ذریعہ 

یہ ورزش کی کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ورزش سے پہلے یا ورزش  کے بعد  ساگو دانے کی غذا یعنی  کاربس کا استعمال برداشت کی قوت اورجسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے۔

 

موزوں ترین غذا 

ساگو دانہ بچوں، بزرگوں  اور مریضوں اور  معدے کے  خراب ہونے  کی صورت میں  ہلکی  پھلکی غذا کے لیے بہترین  اور موزوں ترین خوراک ہے۔ لیکن یہ صرف مریضوں یا بوڑھوں اور بچوں کے لئے ہی مفید نہیں بلکہ صحت مند لوگ بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ان کے لئے بھی صحت بخش خوراک ہے ۔ یہ بچوں کے قد  اور نشو ونما میں بھی اضافہ کرتا ہے۔یہ ایک اچھانا شتہ بھی ہے۔ 

 

توانائی بخش غذا

یہ توانائی بخش ہے ۔ توانائی بحال کرنےکے لئے یہ بہترین غذا ہے بچوں کی ابتدائی غذا میں اس کو شامل رکھا جا تا ہے تا کہ ان کی نشوونما بہتر طریقے سے ہو اور ان کو توانائی حا صل ہو۔  کیونکہ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہےاور زودہضم بھی ہے۔  یہ  کاربوہائیڈریٹ فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے اور نشاستے دار غذا گردانی جاتی ہے۔ اور مریضوں کو بھی جلد توانائی پہنچانے کے ایک اچھا ذریعہ ہے۔ 

 

 

 

One thought on “Sabudana Ke Fayde | ساگو دانے کے فائدے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *