berwqat faisala

بروقت فیصلہ-Ber-waqat faisala

بروقت فیصلہ

 امیر المومنین عمر بن خطابؓ مسجد نبوی میں بیٹھے تھے کہ اتنے میں ان کے پاس سے ایک آ دمی کا گزر ہوا وہ کہ رہا تھا:

 “اے عمر تمھارے لیے جہنم کا ویل ہے “

امیر المومنین نے حاضرین سے فرمایا: اس آدھی کو میرے پاس لاؤ۔

 جب وہ  آیا تو آپ نے پوچھا تم نے یہ بات کیوں کہی ہے؟

وہ کہنے لگا: آپ اپنے حکام کو مقرر کرتے وقت ان سے شرائط  قبول تو کرواتے ہیں مگر ان کا محاسبہ نہیں کرتے کہ انھوں نے شرائط پوری کی ہیں یا نہیں؟

امیرالمومنین نے پوچھا: بات کیا ہے؟

وہ کہنے لگا: مصر میں آپ کا جو حاکم ہے، اس نے آپ کی شرائط کو فراموش کر کے ان باتوں کا ارتکاب کیا ہے جن سے آپ نے منع فرمایاہے۔

اس طرح اس نے امیر المومنین کو مصر کے حاکم کی خلاف ورزیوں کے متعلق بہت بتایا۔

یہ بات سننے کے بعد امیر المومنین نے قبیلہ انصار کے دو آدمیوں کو بغرض تفتیش مصر روانہ کیا اور ان سے فرمایا : تم دونوں مصر جاؤ اور حاکم کے متعلق وہاں کے لوگوں سے استفسار کرو ۔ اگر اس آدمی نے مجھے غلط  رپورٹ دی ہو تو آگاہ کرنا ‘ اور اگر اس کی رپورٹ صحیح ہے اور حاکم و اقعی اپنی ذمہ داری میں کوتاہی کرتا ہے تو وقت ضائع کیے بغیر اسے لے کر میری خدمت میں پہنچو۔

دونوں انصاری امیر المومنین کےحکم کی تعمیل میں مصر روانہ ہوئے اور وہاں پہنچ کر لوگوں سے حاكم مصر سے متعلق حقیقت جاننی چاہی۔ انھیں وہاں وہی رپورٹ ملی جیسے مذکورہ شخص نے امیر المومنین سے شکایت کی تھی، چنانچہ ان دونوں نے حاکم کے گھرپہنچ کر دروازے پر دستک دی اور اندر آنے کی اجازت طلب کیا۔ دربان نے جواب دیا۔

“آج حاکم سے ملنے کی اجازت نہیں  ہے” دونوں انصاری نے کہا:

“حاکم کو ہمارے سامنے ضرور نکلنا پڑے گا ور نہ ہم ابھی اس کا درواز پھونک دیں گے ۔

اتنے میں ایک انصاری جلدی سے کہیں سے آگ کا شعلہ بھی لے کر گیا۔

در بان اندر داخل ہوا اور حاکم مصر کو اس کی خبر دی۔ حا کم گھر سے باہر نکلا تو ان دونوں نے کہا: ہم امیرالمومنین کا پیغام لے کر آئے ہیں تمھیں ہمارے ساتھ چلنا ہوگا۔

حاکم نے کہا: میری ایک ضرورت ہے۔ تھوڑی دیر کے لیے مہلت دو تا کہ تیاری کرلوں۔

انھوں نے کہا: امیر المومنین نے ہمیں حکم دیا ہے کہ تمہیں ایک پل کی بھی مہلت نہ دی جائے۔

جب وو دونوں حاكم مصر کو لے کر مدینہ منورہ امیر المومنین عمر کی خدمت میں پہنچے تو اس نے سلام کیا مگر امیر المومنین نے اسے نہیں پہنچانا کیونکہ اس کی ہیت پہلے سے بہت بدل چکی تھی ۔ وہ مصر کا حاکم بن کر جانے سے قبل گندمی رنگ کا انسان تھا مگر جب مصر کی سرسبزی و شادابی اس کو راس آئی تو وہ گورا چٹا اور بھاری بھرکم انسان بن چکا تھا، اس لیے امیر المومنین نے تعجب سے پوچھا: تم کون ہو؟

اس نے عرض کیا: میں فلاں آدمی ہوں جس کو آپ نے مصر کا حاکم مقرر کیا تھا۔ امیر المومنین نے فرمایا

“تیرا ناس ہوا جس بات سےتجھے منع کیا گیا تھا اس کو تو نے گلے لگا لیا مگر جس بات کا حکم دیا گیا تھا اس کو فراموش کر بیٹھا۔

اللہ کی قسم! میں تجھے ضرور عبرتناک  سزادوں گا”‑

پھر امیر المونین نے اون کا ایک پھٹا ہوا لباس، ایک لاٹھی اور صدقے میں آئی ہوئی تین سو بکریاں منگوائیں اور اس (حاکم مصر) سے فرمایا:یہ لباس زیب تن کرو، میں نے تمہارے باپ کو اس سے بھی ردی لباس پہنے ہوئے دیکھا۔ یہ لاٹھی اٹھاؤ جو تمھارے باپ کی لاٹھی سے کہیں بہتر ہے اور فلاں چرا گاہ میں جا کر ان بکریوں کو چراؤ۔ اس وقت سخت گرمی کاز مانہ تھا۔

امیرالمونین نے مزید فرمایا:

“اورتم راہ گزرنے والوں کو ان بکر یوں کا دودھ پینے سے مت رو کو،صرف عمر کے گھرانے والوں کو روکنا، کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ گھرانے والوں نے کبھی صدقے کی بکریوں کے دودھ  یا گوشت میں سے کچھ استعمال کیا ہو”۔

جب وہ آ دمی ( حاكم مصر ) واپس ہوا تو امیر المومنین نے اسے بلایا اور پوچھا: جو کچھ میں نے کہا ہے،سمجھے یانہیں؟ وہ فوراً  زمین پر گر گیا اور کہنے لگا:

“اے امیر المومنین !یہ کام مجھ سے نہیں ہوسکتا ،چاہے آپ میری گردن اڑا دیں۔” امیر المومنین نے فرمایا:

“اگر میں نے تہیں گز شتہ منصب پر بحال کر دیا تو پھر تم کس طرح کے آدمی ہو گے؟

وہ کہنے لگا:

اللہ کی قسم! اب اس کے بعد آپ کووہی ر پورٹ پہنچےگی جو آپ پسند کریں گے۔”

پھر امیر المونین نے اسے اس کے سابقہ عہدے پر فائز کردیا۔ چنانچہ اس کے بعد وہ آدمی مصر کا ایک مثالی حا کم ہو گیا اور اپنی ذمہ دار یاں خوف وتقوی اور اخلاص وللہیت کے ساتھ انجام دینے لگا۔

 

 

 

 

 

خلیفہ کے خلاف فیصلہ-Khalifa k khilaf berwaqat faisala

14 thoughts on “بروقت فیصلہ-Ber-waqat faisala

  1. This web site is really a walk-through for all of the info you wanted about this and didn’t know who to ask. Glimpse here, and you’ll definitely discover it.

  2. Very interesting points you have noted, regards for putting up. “Strength does not come from physical capacity. It comes from an indomitable will.” by Mohandas Karamchand Gandhi.

  3. I’ve recently started a site, the info you provide on this web site has helped me tremendously. Thank you for all of your time & work.

  4. I really like your blog.. very nice colors & theme. Did you design this website yourself or did you hire someone to do it for you? Plz reply as I’m looking to construct my own blog and would like to know where u got this from. thanks

  5. I was just seeking this info for some time. After 6 hours of continuous Googleing, finally I got it in your web site. I wonder what’s the lack of Google strategy that do not rank this kind of informative sites in top of the list. Usually the top web sites are full of garbage.

  6. I needed to put you that little remark to help thank you so much once again on your remarkable ideas you have featured above. It has been quite surprisingly open-handed of people like you to grant unhampered all most of us might have marketed for an electronic book to help make some money for themselves, especially since you could possibly have done it if you ever wanted. The good tips also served to become great way to know that many people have similar eagerness just as mine to figure out a great deal more regarding this problem. Certainly there are some more fun occasions in the future for folks who looked over your blog post.

  7. I am now not positive where you’re getting your information, but great topic. I must spend a while finding out much more or working out more. Thanks for excellent info I used to be searching for this info for my mission.

  8. My brother suggested I would possibly like this blog. He was once entirely right. This publish actually made my day. You can not believe simply how a lot time I had spent for this information! Thank you!

  9. I have been exploring for a little for any high-quality articles or blog posts on this sort of house . Exploring in Yahoo I ultimately stumbled upon this web site. Studying this information So i am satisfied to convey that I’ve an incredibly just right uncanny feeling I discovered exactly what I needed. I most definitely will make sure to don¦t fail to remember this web site and provides it a look on a constant basis.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *