Kali Mirch Ke Fayde

Kali Mirch Ke Fayde | کالی مرچ کے فائدے

کالی مرچ کے فائدے

Kali Mirch Ke Fayde

 

پائپر نگرم عرف ِ عام میں کالی مرچ کہلائی جانے والی معمولی سی مخلوق ہمارے مصالحہ جات  کا ایک اہم جزو ہے ۔جس نے پتھروں کے زمانے سے لے کر اب تک مصالحوں کی دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے بلکہ یہی وہ مخلوق ہے جس کی وجہ سے دنیا کے بڑے بڑےپر خطر سفر کئے گئے اور جس نے دنیا کی تجارت میں مدوجزر پیدا کئے۔کالی مرچ کی تجارت میں ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے کہ وینس اور عربوں نے دنیا کی منڈی میں کالی مرچ  کے سر پر راج کیا۔ جی ہم 4-5 ملی میٹر کا ڈائیا میٹر رکھنے والی کالی مرچ کی ہی بات کر رہے ہیں۔
کالی مرچ یا گول مرچ اپنی اصل استعمال  کی حالت کو مختلف مراحل سے گزر کر پہنچتی ہے۔

 

غذائیت

کالی مرچ میں الکلائیڈز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اسمیں خوشبواسکے اندر موجود تیل کی وجہ سے ہوتی ہے۔کالی مرچ کا استعمال  خوشبو اور ہلکے سے تیکھے ذائقے کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔

 

کالی مرچ کے طبی فوائد

اسکی تاثیرمیں بخار کے بعد کی کمزوری کو ختم کرنا ہے۔

ملیریا کے خاتمے اور نظامِ انہضام کی فعالیت کے لئے بھی یہ بہت موثر غذا ہے۔

جوڑوں کے درد میں اسکی اثر انگیز صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

مزید برآں یہ گلے کی خرابی سے بھی آفاقہ دیتی ہے۔

جلدی امراض جیسا کہ پائلز اور انفیکشن میں بھی اسکے جیسی دوا نہیں ملتی غرض یہ کہ اس ننھی سی جادوگرنی کی جتنی افادیت بیان کریں اتنا کم ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *