Saunf Ke Fayde

Saunf Ke Fayde | سونف کے فائدے

سونف کے فائدے

Saunf Ke Fayde

 

اللہ کے ہم پر بے شماراور ان گنت احسانات ہیں۔ اُسکے احسانات رحمتیں ، اورنعمتیں لا تعداد ہیں کہ ہم گننا بھی چاہیں تو نہیں گن سکتے۔ نباتاتی اجناس میں اللہ کی ایک قیمتی اور انمول نعمت سونف  ہے۔ سو نف ایک جڑی بوٹی ہے کیونکہ یہ جڑی بوٹیوں کی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ نہایت سستی جڑی بوٹیوں میں شمار کی جاتی ہے لیکن اس کے فوائد و کما لات بے شمار ہیں۔ یہ طبّ یونانی کی خاص دواؤں میں شمار کی جاتی ہےطب ہندی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی حکمت میں مختلف ادویات کی تیاری میں سونف کا استعمال کیا جاتا ہے۔ غرض سونف ایک کرشماتی دوا ہے۔سونف کی تا ثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ ذود ہضم جڑی بوٹی ہے۔

فارسی میں اسے بادیان اور انگلش میں اسے اینی سییڈ کہا جاتا ہے۔ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ سب سے پہلے اسکی کاشت مصرمیں ہوئی ۔ قدیم رومیوں میں بھی اسکا استعمال قدیم زمانے سے کیا جاتا تھا۔ بعد میں یورپین علاج  کے نقطئہ نظر سے یورپ لائے۔ لیکن اکثرممالک
میں یہ جڑی بوٹی پیدا ہوتی ہےاور انسان زمانہ قدیم سے سے ہی اسکا کچھ استعمال اور افادیت جانتا تھا۔اور وقت گزرنے کے ساتھ سونف کی مزید افادیت واہمیت سے روشناس ہوا ۔ اسکا پودا ایک سے تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اور نہ صرف یہ کہ سونف خوشبودار ہوتی ہے بلکہ اس کا پودا بھی خوشبودار ہوتا ہے۔ کاپر، آئرن ،کیلشیم ، پوٹاشیم ، ہسٹاڈائن، سنک اور میگنیز وغیرہ اسکے اجزاء ہیں۔

اسکا استعمال کھانوں اور اچار میں بھی ہوتاہے کھانوں میں اسکا استعمال کھانوں کا ذائقہ اور لذّت بڑھاتا ہے۔اور کھانوں میں خوشبو کے لیے اسکا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے کچّا بھی کھایا جاتا ہے اور بغیر کچھ شامل کیئے بھون کر بھی اسے کھایا جاتا ہے۔سونف متعدد امراض کے علاج میں مفید ہے اور اسے طبّی مقاصد کے لیے بھی زمانہ قدیم سےہی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

سونف کے فائدے

بد ہضمی ، معدہ کے امراض ، سر درد، الٹی اور نظر کی کمزوری میں اسکا استعمال بہترین اور اکسیر مانا جاتا ہے۔
یہ معدہ کو صاف کرتی ہے اور قوّت ہا ضمہ درست کرتی ہے۔یہ قوّت بینائی اور نظامِ ہضم کو درست رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ بد ہضمی سے آرام دلاتی ہے۔ کیونکہ اس میں شامل اجزاء ہا ضمے کا کام کرتے ہیں۔اسی لیے کھانا کھانے کے بعد سونف کھانا ہا ضمہ  کے لیے مفید ہے۔

قوّتِ بینائی کے لیے سونف بادام اور کوزہ مصری ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں اور رات کو سوتے واقت ایک گلاس دودھ کے ساتھاستعمال کریں اس نسخے سےنظر کی کمزوری دور ہو جائے گی ۔سونف کئی ادویات کی تیّاری میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔اسے کھانے سے منہ سے بدبو دور ہوتی ہے یہ ایک ماؤتھ فریشنر ہے۔ یہ منہ سے بیکٹریا کا خاتمہ کرتی ہے ۔سونف کو پانی میں ابال کر نیم گرم پانی سےغرارے کرنے سے مسوڑوں کے جراثیم بھی ختم ہوجاتے ہیں۔یہ آواز کو خوبصورت بناتی ہے اور رنگ نکھارتی ہے۔

 

 

 

 

2 thoughts on “Saunf Ke Fayde | سونف کے فائدے

  1. Pingback: Dan Helmer

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *