اسلامی واقعات اولاد کی تربیت (ngthoughts.com)

اسلامی واقعات : اولاد کی تربیت

اسلامی واقعات : اولاد کی تربیت
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :
 یَا غُلَامُ ! أَلَا أُعَلِّمُکَ کَلِمَاتٍ یَنْفَعُکَ اللّٰہُ بِہِنَّ؟
’’ اے بچے ! میں تمھیں آج نفع بخش باتیں نہ بتاؤں جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ تمہیں نفع پہنچائے گا ؟میں نے کہا :کیوں نہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

 اِحْفَظِ اللّٰہَ یَحْفَظْکَ

’’ تم اللہ ( کے دین کی ) حفاظت کرنا ( اس کے احکام پر عمل کرنا اور جن کاموں سے اس نے منع کیا ہے ان سے بچنا ) اس طرح اللہ تعالیٰ تمھاری حفاظت کرے گا ۔ ‘

 اِحْفَظِ اللّٰہَ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ

’’ تم اللہ تعالیٰ کی حدود سے تجاوز نہ کرنا اللہ تعالیٰ تمھاری مدد کرے گا ۔ ‘‘
 إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللّٰہَ 
’’ تم جب بھی مانگنا چاہو تو صرف اللہ تعالیٰ سے مانگنا ۔ ‘‘
 وَإِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ 
’’ اور جب بھی تمھیں مدد کی ضرورت ہو توصرف اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنا ۔ ‘‘
وَاعْلَمْ أَنَّ الْأُمَّۃَ لَوِ اجْتَمَعَتْ عَلٰی أَنْ یَّنْفَعُوْکَ بِشَیْئٍ،لَمْ یَنْفَعُوْکَ إلِاَّ بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ لَکَ،وَإِنِ اجْتَمَعُوْا عَلٰی أَنْ یَّضُرُّوْکَ بِشَیْئٍ لَمْ یَضُرُّوْکَ إِلَّا بِشَیْئٍ قَدْ کَتَبَہُ اللّٰہُ عَلَیْکَ
’’ اور اس بات پر اچھی طرح سے یقین کر لو کہ اگر تمام لوگ مل کر تمھیں نفع پہنچانا چاہیں تو وہ تمھیں محض اتنا نفع پہنچا سکیں گے جتنا اللہ تعالیٰ نے تمھارے حق میں لکھ رکھا ہے ۔ اور اگر وہ سب کے سب مل کر تمھیں نقصان پہنچانا چاہیں تو وہ ایسا نہیں کر سکتے ۔ ہاں اللہ نے جو تیرا نقصان لکھ رکھا ہے تو وہ ہو کررہے گا ۔ ‘‘
 رُفِعَتِ الْأَقْلَامُ وَجَفَّتِ الصُّحُفُ
’’ قلم اٹھا لئے گئے ہیں اور صحیفے خشک ہو چکے ہیں ۔‘‘ ( یعنی تقدیریں لکھی جا چکی ہیں )
تَعَرَّفْ إِلَی اللّٰہِ فِیْ الرَّخَائِ یَعْرِفْکَ فِیْ الشِّدَّۃِ 
’ خوشحالی کے ایام میں اللہ تعالیٰ (کے حقوق ) پہچانتے رہو ، تنگی کے ایام میں اللہ تعالیٰ تمھاری مدد کرے گا ۔ ‘‘
وَاعْلَمْ أَنَّ مَا أَخْطَأَکَ لَمْ یَکُنْ لِیُصِیْبَکَ وَمَا أَصَابَکَ لَمْ یَکُنْ لِیُخْطِئَکَ
’’اور اس بات کو بھی اچھی طرح یاد کر لو کہ جو چیز تجھ سے چُوک گئی وہ تجھے ملنے والی نہ تھی ۔ اور جو تجھے مل گئی وہ تم سے چُوکنے والی نہ تھی ۔ ‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ تجھ سے جوچیز روک لے وہ تجھے ہرگز نہیں مل سکتی ۔ اور اللہ تعالیٰ تجھے جو چیز عطا کرنا چاہے اسے کوئی بھی تجھ سے روک نہیں سکتا ۔
 
وَاعْلَمْ أَنَّ النَّصْرَ مَعَ الصَّبْرِ ، وَأَنَّ الْفَرَجَ مَعَ الْکَرْبِ
’’ اور یہ بھی جان لو کہ مدد صبر کے ساتھ آتی ہے اور ہر پریشانی کے بعد خوشحالی یقینی ہے ۔ ‘‘
وَأَنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا 
’’ اور ہر تنگی آسانی اور آسودگی کو لاتی ہے ۔ ‘‘
یہ دس نصیحتیں بچوں اور بڑوں سب کیلئے انمول موتی ہیں ۔لہٰذا سب کو ان پر عمل کرنا چاہئے اور خصوصا بچوں کو تو یہ باتیں خوب یاد کرانی چاہئیں ۔
(أحمد :2804 ۔ وصححہ الأرناؤط ۔ سنن الترمذی : 2516۔ وصححہ الألبانی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *