جاپانی پھل یا املوک کے فائدے
Japani Phal Ke Fayde
کینو یا سنگترے کے نارنجی رنگ کا ایک پھل جس پر سبز رنگ کے سخت قسم کے پتے ہوتے ہیں۔ جسے جاپانی پھل یا املوک کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے ( پرسیمن) کہتے ہیں۔ جس کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے لیکن تھوڑے کچے پھل کا ذائقہ کسیلا سا بھی ہوتاہے۔ دنیا بھر میں اس کی کئی اقسام ہیں لیکن اس کی چند اقسام زیادہ مقبول ہیں ۔ اس کا ذائقہ ہی صرف میٹھا نہیں ہوتا بلکہ اسکے غذائی اجذاء بھی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔ یہ انتہائی لذیذپھل ہے ۔ اس کے پکے ہوئے پھل کا گودا تو شہد کی طرح شیریں ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا بھی اتنا نرم ہوتا ہے کہ بسا اوقات لوگ اسے چھلکے کے ساتھ بھی کھا لیتے ہیں ۔ اس کا نرم لیس دار گودا بچوں بڑوں اور خاص طور پر بزرگ حضرات کے لئے بھی کھانے میں آسان ہوتا ہے ۔ ٹماٹر کی طرح اورنج رنگ کا یہ پھل کھانے میں بھی انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔خام یا کچی حالت میں تو اس کا ذائقہ بہت ہی کسیلا ہوتا ہے۔ اور اس حالت میں کھایا بھی نہیں جاسکتا ۔ لیکن خوب پکنے کے بعد اس کا ذائقہ شہد کی طرح میٹھا ہوجاتا ہے۔
غذائی اجذاء سے بھرپور
اگرچہ جسامت میں یہ کینو کے برابر ہی ہوتے ہیں یعنی زیادہ بڑی جسامت کے نہیں ہوتے لیکن غذائی اجذاء سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ اس لئے یہ متوازن غذا تصور کیئے جاتے ہیں۔کاربوہائیڈریٹ، چربی، شکر ، فائبر، وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن K ، وٹامن بی ، پروٹین، آئرن ، مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس،کاپر، فولیٹ، پرسیمون تھامین، اور رائبوفلاوین وغیرہ اس کے غذائی اجذاء ہیں۔
اس میں فائبر کافی مقدار میں شامل ہوتاہے اس لئے وزن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔اس میں شامل وٹامن اے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ اس میں پودوں کے مرکبات یعنی نباتاتی مرکبات جیسے ٹیننز اور فلیوونائڈز بھی شامل ہوتے ہیں جو جسمانی صحت کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اجذاء
جیساکہ املوک کے پھل میں پودوں کے مرکبات (جھنیں نباتاتی مرکبات کہتے ہیں) بھی شامل ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ اجذاء آکسیڈیٹیو تناؤ کی صورت میں جسم کے خلیاتکو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے حفاظت کرتے ہیں یا نقصان کے عمل کو سست کردیتے ہیں ۔ اور خلیات یعنی سیل کی کارکردگی پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ خلیات پر آزاد ریڈیکلز کے منفی اثرات کو روکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذائیں جن میں املوک بھی شامل ہے۔آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے مدد کرتی ہیں اور املوک میں بھی یہ خصوصیت ہے۔یہ بھی آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ لہذا آکسیڈیٹیو تناؤ سے ہونے والی دائمی بیماریوں جیسے امراض قلب ، اعصابی تناؤ ، ذیابیطس، کینسر اور الزائمر کے خطرات کو کم کر دیتاہے۔
فلیوونائڈز ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہے جو املوک میں پایا جاتاہے۔ میڈیکل تحقیق کے مطابق فلیوونائڈز، بڑھتی عمر کے دماغی عوارض جیسے یاداشت کی کمزوری وغیرہ ،پھیپھڑوں کے کینسر امراض قلب جیسے صحت کے مسائل سے حفاظت کرتا ہے۔اس میں شامل بیٹا کیروٹین نامی شامل ایک جذ میٹا بولک سسٹم کو تیز کرتا ہےاور میٹابولک سسٹم پر اچھا اثر ڈالتاہے اور کچھ اقسام کے کینسرز اور ٹائپ 2 ذیابیطس سے بھی محفوظ رکھتاہے۔
امراض قلب
دل کی بیماری کے خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ اور اس بیماری سے شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن امراض قلب کی بیماری کو لائف اسٹائل تبدیل کرکے ، صحت بخش غذاؤں کےاستعمال اور احتیاط کے ذریعےسے اس پر قابو پایا جاسکتاہے۔
دل کو صحت مند رکھنے کے لئے املوک کا استعمال انتہائی مفید ہے۔ کیونکہ اس میں شامل فلیوونائڈزجذ شامل ہوتا ہے جو جسمانی صحت کو برقرر رکھنے میں بہت مدد فراہم کرتاہے۔ اور فلیوونائڈز، ٹینک ایسڈ اور گیلک ایسڈ اجذاء کو کثرت سے غذا میں شامل کرنے سے خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کو کم کرنے ، ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے ، سوزش میں کمی اورامراض قلب کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
سوزش میں کمی
املوک میں شامل وٹامن سی بھی ایک طاقتوراینٹی آکسیڈینٹ ہے جوسوزش کو کم کرتا ہے اور کئی بیماریوں کے خطرے کو کم کرسکتاہے۔ سوزش بہت سی بیماریوں کی ایک عام وجہ ہے اور املوک میں شامل وٹامن سی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن سی مدافعتی نظام کو بھی بہتر بناتاہے۔
وٹامن سی آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرکے خلیات کو ان کی وجہ سے پہنچنےوالے نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں سوزش کے خلاف کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی دل کی بیماری ، کینسر اورذیابطیس کے خطرے سے بھی محفوظ رکھتاہے۔
ام لوک میں شامل طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے کیروٹینائڈز، فلیوونائڈز ، وٹآمن سی اور وٹامن ای وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں ۔ جو جسم میں سوزش کے خلاف لڑتے ہیں۔
فائبر
غذائی ریشے یعنی فائبر پر مشتمل غذائیں جیسے سبزیاں اور پھل خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح کو کم کرتی ہیں۔ اور فالج ،دل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک سے بچاتی ہیں۔ املوک بھی ایک فائبر سے بھرپور پھل ہے جو خراب کولیسٹرول کی سطح کوکم کرتا ہے۔
فائبر کاربوہائیڈریٹس کے ہاضمے کے عمل کو سست کرتا ہے، جس سے خون میں شوگر میں اضافے کو روکتا ہے اور شوگر کے خون میں جذب ہونے کی صلاحیت کو سست کرتا ہے، جس سے بلڈ شوگر کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ لہذا یہ نظام انہضام کو بھی صحت مند رکھتاہے۔ ام لوک ذیابیطس کے خطرے سے بھی محفوظ رکھتاہے۔
آنکھوں کی بیمایوں سے بچاؤ اور بینائی میں اضافہ
وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹ آنکھوں کی صحت اور بصارت میں اضافے کے لیے اہم ہے ۔اس میں وٹامن اے کے علاوہ ، لوٹین، زیکسینتھین اور کیروٹینائڈ اینٹی آکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں جو بینائی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ آنکھوں کی متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتےہیں۔
املوک کھانے کے طریقے
:املوک کو مختلف طریقوں سے خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے اور املوک کا پھل مختلف طریقوں سے کھا سکتے ہیں۔ جیسے
۔ انہیں سلائسوں میں کاٹ دیں اسے ایسے ہی سادہ کھالیں یا تھوڑا سا نمک چھڑک کر اسے نوش فرمائیں ، ذائقہ مزیدار ہو جائے گا۔
۔ ا ملوک کو درمیان سے کاٹ کر کے آدھے آدھے ٹکڑے کر لیں اور چمچ سے گودا نکال لیں۔ اب اس گودے پر تھوڑا سا کالا نمک چھڑک کر کھائیں نہایت مذیدار ذائقہ دیں گے ۔
۔ انہیں مختلف پھلوں کیلا ، آم ، امرود اور کینو وغیرہ کے ساتھ فروٹ چاٹ میں شامل کر کے بھی کھایا جا سکتا ہے۔
۔ املوک کے گودے کو آئس کریم میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔
5 thoughts on “Japani Phal Ke Fayde | جاپانی پھل یا املوک کے فائدے”