Luqman Aur Danayi | Sheikh Saadi Ki Hikayat

Luqman Aur Danayi | Sheikh Saadi Ki Hikayat | لقمان اور دانائی

لقمان اور دانائی

Luqman Aur Danayi

 

بیان کیا جاتا ہے، کسی نے مشہور فلسفی اور معلم اخلاق حکیم لقمان سے پوچھا کہ آپ نے دانائی کی یہ باتیں کیسے حاصل کیں۔ لقمان نے جواب دیا، نادانوں سے وہ اس طرح کہ جب وہ کوئی حماقت کرتے ہیں تو میں ان کے انجام سے عبرت حاصل کرتا ہوں اور ویسی برائی کبھی نہیں کرتا۔

 

جو دانا ہیں وہ کرتے ہیں سبق ہر بات سے حاصل
ہنسی کی بات بھی ان کے لیے اک درس عبرت ہے
مگر حکمت کی سوباتیں بھی ناداں کے لئے مہمل
کہ اس کے خانہ دل میں حماقت ہی حماقت ہے

 

وضاحت

حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں غور فکر کی برکتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جو شخص دنیا اور کار دنیا کو محض کھیل تماشا نہیں سمجھتا، ہر بات توجہ سے سنتا اور معاملے پر پوری طرح غور کرتا ہے، اس کا ذہن نور معرفت سے دمک اٹھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں بے پروا شخص واضح سچائیوں سے بھی فائدہ حاصل نہیں کرتا۔  

 

 

 

Koshish ka Ajar | Sheikh Saadi Ki Hikayat | کوشش کا اجر

Khuda Ki Yaad | Sheikh Saadi Ki Hikayat | خدا کی یاد

2 thoughts on “Luqman Aur Danayi | Sheikh Saadi Ki Hikayat | لقمان اور دانائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *