Sakhawat Aur Darguzar | Sheikh Saadi Ki Hikayat

Sakhawat Aur Darguzar | Sheikh Saadi Ki Hikayat | سخاوت اور درگزر

سخاوت اور درگزر

Sakhawat Aur Darguzar

 

حضرت سعدیؒ بیان فرماتے ہیں میرے چند دوست ہر لحاظ سے نیک اور قابل تھے، یہ بات نہ تھی کہ وہ ظاہر میں کچھ نظر آتے اور اندر سے ان کی حالت کچھ اور ہوتی۔ چنانچہ ان کی اس خوبی کی وجہ سے ایک نیک دل امیر نے ان کا وظیفہ مقرر کر دیا تھا۔ وہ روزی حاصل کرنے کے جھگڑوں سے بچے ہوئے تھے اور نہایت آرام اور عزت کی زندگی گزار رہے تھے۔

قسمت کی خرابی سے پھر کچھ ایسا ہوا کہ ان میں سے ایک کوئی ایسی لغزش کر بیٹھا جس کی وجہ سے وہ امیر ان کی طرف سے بد ظن ہو گیا۔ ان کے نیک اور شریف ہونے کا گمان اس کے دل سے جاتا رہا اور اس نے ان کا وظیفہ بند کر دیا۔

مجھے یہ حالات معلوم ہوئے تو میں نے یہ بات ضروری سمجھی کہ امیر کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنے ان دوستوں کی صفائی پیش کروں اور ان کا وظیفہ جاری کرا دوں۔ چنانچہ میں ایک دن امیر کے در دولت پر پہنچ گیا۔ لیکن دربان مجھے نہ جانتا تھا۔ اس نے دروازے ہی سے لوٹا دیا۔

دربان سے جھگڑنا بے سود تھا۔ اگر ایسے لوگ جن کی ظاہر ی حالت سے شان و شوکت ظاہر نہ ہوتی ہو، امرا کے دروازوں پر چائیں تو دربان اور کتے ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں لیکن حسن اتفاق سے ایک شخص نے مجھے پہچان لیا اور وہ مجھے امیر کے دیوان خانے میں لے گیا۔

امیر نے مجھے دیکھا تو خوشی ظاہر کی اور عزت کی جگہ بیٹھنے کو کہا۔ لیکن میں معمولی آدمیوں کی صف میں بیٹھ گیا اور اس کی عنایتوں کا شکریہ ادا کر کے اپنے دوستوں کے وظیفے کا ذکر چھڑا۔ اس گفتگو میں جب میں نے یہ کہا کہ اللہ پاک ہی رزاق حقیقی ہے کہ وہ اپنے نافرمان بندوں کا رزق بھی بند نہیں کرتا تو امیر کا دل لپسیج گیا اور اس نے نہ صرف ان کا وظیفہ جاری کر دیا بلکہ پچھلے جتنے دنوں کا وظیفہ انھیں نہیں ملا تھا وہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ میں نے اس عالی ظرف کی بخشش کا شکر یہ ادا کیا۔

 

کعبے میں ہوتی ہیں ہر ایک کی مرادیں پوری
لو یوں اس کی زیارت کے لیے جاتے ہیں
درگزر کر کہ نہیں تیرے تحمل سے بعید
بے ثمر پیڑ پہ پتھر کہاں برساتے ہیں

 

وضاحت

حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں امرا کو اُن کے صحیح مرتبے و منصب اور ذمے داریوں کی طرف توجہ دلائی ہے اور نہایت موثر انداز میں یہ بات بتائی ہے کہ مستحق لوگوں کی امداد ایک ایسا فرض ہے کہ امرا کو یہ فرض بہرحال پورا کرنا چاہیے۔ نیز یہ کہ امداد اس شرط کے ساتھ نہیں ہونی چاہیے کہ امداد لینے والا شخص ضرور ولی اللہ ہو، یعنی اس سے کسی قسم کی لغزش صادر ہی نہ ہو۔ اس سلسلے میں سنت اللہ ان کے پشی نظر رہنی چاہیے کہ خداوند  ذوالجلال اپنے باغیوں اور نافرمانوں کو بھی برابر روزی پہنچاتا ہے۔

 

 

 

Sachi Badshahat | Sheikh Saadi Ki Hikayat | سچی بادشاہت

Sacha Darwaish | Sheikh Saadi Ki Hikayat | سچا درویش

15 thoughts on “Sakhawat Aur Darguzar | Sheikh Saadi Ki Hikayat | سخاوت اور درگزر

  1. Pingback: braip produtos
  2. Pingback: fox888
  3. Hello there, just became aware of your blog through Google, and found that it’s truly
    informative. I am going to watch out for brussels. I’ll be grateful
    if you continue this in future. Many people will be benefited from your writing.
    Cheers! Escape room lista

  4. Pingback: scam links
  5. Good day! Do you know if they make any plugins to help with SEO?
    I’m trying to get my website to rank for some
    targeted keywords but I’m not seeing very good gains.

    If you know of any please share. Appreciate it!
    I saw similar article here: Warm blankets

  6. Pingback: car detailing
  7. Pingback: advice

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *