Roti Ki Fikar Awal | Sheikh Saadi Ki Hikayat

Roti Ki Fikar Awal | Sheikh Saadi Ki Hikayat | روٹی کی فکر اول

روٹی کی فکر اول

Roti Ki Fikar Awal

 

بیان کیا جاتا ہے۔ ایک عابد و زاہد لیکن عیال دار شخص سے بادشاہ نے سوال کیا، کہیے آپ کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ اس نے جواب دیا، حضور والا ساری رات مناجات میں مشغول رہتا ہوں، صبح دعائیں مانگتا ہوں اور دن اس فکر و تردّدمیں گزر جاتا ہے کہ میری اور بال بچوں کی گزر بسر کیسے ہو گی۔

رات اس فکر میں گزرتی ہے
دن اسی جستجو میں کٹتا ہے
ہے فزوں بوجھ زندگانی کا
عمر کا آفتاب گھٹتا ہے

بادشاہ دانا تھا۔ سمجھ گیا روزی کی تنگی کے باعث یہ شخص سخت مصیبت میں مبتلا ہے۔ اپنے وزیر خزانہ کو اشارہ کیا کہ اس کا وظیفہ مقرر کر دو۔ چنانچہ اسے شاہی خزانے سے وظیفہ ملنے لگا اور اس کی بے اطمینانی ختم ہوئی۔

 

وضاحت

اس حکایت میں حضرت سعدیؒ نے اس سچائی کی طرف توجہ دلائی ہے کہ با عزت اور مطمئن زندگی گزارنے کے لیے مادی وسائل کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جو لوگ اس حقیقت کو نظر انداز کر کے فکر معاش سے غافل ہو جاتے ہیں۔ وہ اطمینان کے ساتھ عبادت بھی نہیں کر سکتے۔ انھیں دوسروں کا محتاج بننا پڑتا ہے۔

 

 

 

Roi Ki Jagah Oon | Sheikh Saadi Ki Hikayat | روئی کی جگہ اون

Noor e Marfat | Sheikh Saadi Ki Hikayat | نور معرفت

3 thoughts on “Roti Ki Fikar Awal | Sheikh Saadi Ki Hikayat | روٹی کی فکر اول

  1. Pingback: naga356

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *